ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :کٹگارکوپا جنگل میں فوت ہوئے جانور وں کو لے کر پولس تھانے میں شکایت درج

بھٹکل :کٹگارکوپا جنگل میں فوت ہوئے جانور وں کو لے کر پولس تھانے میں شکایت درج

Tue, 01 May 2018 21:42:54    S.O. News Service

بھٹکل:یکم مئی (ایس او نیوز)تعلقہ کے کٹگار کوپا جنگل میں زہریلی غذا کےکھانے سے ہلاک ہوئے دس سے زائد جانوروں کو مقامی لوگوں نے مٹی میں دفن کرنےکاکام انجام دیا۔

جنگل میں فوت ہوئے جانوروں کے جسم سڑنے کی وجہ سے اطراف کےماحول میں بدبو پھیلنے لگی تھی ۔ عوام نے بیماری کے خوف سے پریشان ہوگئے تھے۔ منگل کو جے سی بی مشین کے ذریعے گڑھا کھود کر مرے ہوئے جانوروں کو مٹی میں ملا دیا۔

مقامی دیہی عوام نے جانوروں کی ہلاکت کے لئے سورپالن مرکز کا کچرہ ہی اہم وجہ قرار دیتے ہوئے مرڈیشور کے پولس تھانے میں شکایت درج کرتے ہوئے ضروری قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ شکایت درج کرلینےکے بعد پولس افسران سے عوام کو اطمینان دلاتے ہوئے کہاکہ ہمیں 2 دن کا موقع دیں ۔سورپالن مرکز کا لائسنس ، تجدید وغیرہ معاملات اور پنچایت ترقی افسرکی رپورٹ کی جانچ کرنےکے بعد ضروری کارروائی کرنے کا تیقن دیا۔


Share: